اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں گلگت بلتستان میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹرانسپورٹیشن میں ملوث سابق کنزرویٹر اسماعیل ظفر و دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے جبکہ سابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر استور سلیم اللہ خان و دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ہے۔ بورڈ نے سابق کنزرویٹر محکمہ جنگلات اسماعیل ظفر ، سابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سلیم اللہ خان اور سابق ریجنل فاریسٹ آفیسر قدر دان کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر ٹمبر پالیسی 2013 کے دوران میخلے فاریسٹ اور مینار فاریسٹ سے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور ٹرانسپورٹیشن کا الزام ہے۔ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر استور سلیم اللہ خان، سابق سپرنٹنڈنٹ فرید اللہ خان اور محمد اقبال کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منطوری دی۔ محکمہ جنگلات کے بد عنوانی افسران گرفتار ہیں اور عدالتی تحویل میں ہیں۔ ریجنل بورڈ کے اجلاس میں جی بی میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر میں قومی پروگرام میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ سابق سیکرٹری ہیلتھ صوبائی کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر ہیلتھ کی جانب سے جعلی دستاویزات پر قواعد وضوابط کے خلاف اعلیٰ پوسٹوں پر نچلے گریڈ کے افسران تعینات کئے گئے۔ اجلاس میں ہوکرگا اور گلگت میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے متعلق محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے افسران کے خلاف نئی انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔ اس سے قومی خزانے کو تقریبا ً 40 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ریجنل بورڈ کااجلاس جی بی کے مختلف اضلاع میں جونیئر میڈیکل ٹیکنیشن کی غیر قانونی بھرتیوں کے متعلق محکمہ صحت گلگت بلتستان کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہاکہ نیب راولپنڈی چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق پراسکیوشن اور قانون پرمؤثر عملدرآمد اور لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ احتساب کے لئے اصول پر عمل کرتے ہوئے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا