نگر (اقبال راجوا ) ڈی ایچ او آفس نگر میں ڈی ایچ او نگر ہدایت علی کی صدارت میں ماں بچے کے عنوان سے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں تینوں تحصیلوں میں کام کرنے والی ہیلتھ سپروائزرز اور سینئیر ہیلتھ ورکرز کے علاوہ ضلع نگر میں تعینات تمام ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق تینوں تحصیلوں میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے قبل از وقت حفاظتی ٹیکے اور بچوں کے پیٹ کے امراض کے حوالے سے مختلف ادویات کھلائی جائیں گی۔ DHO نگر ہدایت علی نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات دیں کہ ماں بچے کے صحت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات لینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور حاملہ ماووں کو خصوص صحت کی تعلیم دینے کے ساتھ بچوں کی صحت کی نگہداشت کے لئے بہترین ہدایات بھی دی جائیں ۔میٹنگ کے آخر میں اس مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر تیاریوں اور اہداف کے حصول کی یقین دہانی بھی کرائی دی گئی۔
ضلع نگر میں ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماں بچے کے عنوان نے اہم میٹینگ، زچگی کے حوالے سے دیکھ بھال پر بریفنگ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا