گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کرنے والوں کے خلاف مسلسل عوامی شکایات کے بعد حکومت نے سرکاری ملازم صحافیوں کے خلاف ایکشن لینے کا باقاعدہ نوٹس جاری کردیا۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام پریس کلپس کے صدور کے نام جاری نوٹس میں سرکاری ملازمت کے ساتھ پریس کا ممبر ہونے اور صحافت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان فاروق احمد خان نے تحریر نیوز نیٹ ورک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے گلگت بلتستان کے کئی سوشل ایکٹوسٹ کی جانب سے اس مسلے کی طرف توجہ مبذول کرایا جارہا تھا لہذا محکمے نے اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں اچھے صحافت کی فروغ کیلئے اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صحافت کے شعبے سے منسلک صحافیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جس پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا