سکردو (قاسم قاسمی ) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے سکردو میں آغا علی رضوی کے رہائش گاہ پر ایک اہم میٹینگ منعقد ہوا جس میں آغا علی رضوی ، محمد علی دلشاد ، سید امجد علی زیدی ، شہزاد آغا ، شبیر مایار ، آصف ناجی ، بشارت ایڈوکیٹ ،بشارت شاہ جی ، نجف علی ، ظہیر بیگ نے شرکت کیا اس میٹنگ کا اصل مقصد گلگت بلتستان میں سرکار کی جانب سے زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر ہتھیانا چاہ رہے ہیں جو کہ جی بی عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ حالانکہ گلگت بلتستان کے عوام نے جی بی کو ڈوگرہ حکومت سے آزادی دلوا کر پاکستان میں شامل ہوا اور لفظ خالصہ سرکار ڈوگرہ حکومت کی ٹرمنالوجی ہے ہم نے ڈوگرہ حکومت سے جس طرح آزادی حاصل کیا اسی طرح ڈوگرہ نظام کو بھی انہیں کے ساتھ ملک بدر کیا تھا مگر اس وقت چھلمس داس سے سے کرگل تک کے زمینوں کو ڈوگرہ نظام کے تحت گلگت بلتستان کے عوام سے مفت ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے سرکار گلگت بلتستان کے عوام کو آپس میں لڑا کر عوام کی ملکیتی زمینوں کو ہتھیانا چاہ رہے ہیں اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے حالیہ دنوں سکردو کت پناہ میں کت پناہ کے ملکیتی زمین پر ہوٹل بنا رہا تھا جس کو سکردو کے انتظامیہ نے بلا جواز پولیس فورس لے کر آیا اور ہوٹل مسمار کیا ہے اس غنڈہ گردی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت جہاں پر بھی جبر کریں گے وہاں عوامی ایکشن کمیٹی مذاحمت کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا