شگر(عابدشگری) شگر ایک زرعی علاقہ ہے ۔اور گندم کی کاشت کاری کیلئے سب سے بہترین علاقہ ہے۔یہاں اچھے کوالٹی کی گندم کاشت کرکے پورے گلگت بلتستان کو گندم کی سپلائی کرسکتے ہیں۔لوگ اگر کوالٹی گندم بیج کاشت کرکے اچھی دیکھ بھال کریں توگندم اور زرعی اجناس میں خودکفیل ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین شگر، ڈائریکٹر زراعت زاہد ھسین اور دیگر نے شگر میں محکمہ زراعت کی جانب سے تصدیق شدہ گندم بیج کی تقسیم کے موقع پر کہا۔ محکمہ زراعت اور ایل ایس او مرکنجہ کے مشترکہ تعاون سے کسانوں کو تصدیق شدہ گندم کے بیج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،ڈائریکٹر محکمہ زراعت زاہد حسین ،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری، ایل ایس او مرکنجہ کے چیئرمین حاجی وزیر فداعلی اور ڈپٹی ڈائریکٹ محکمہ زراعت شگر غلام اللہ ثاقب موجود تھے.۔اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر ایم زرعی علاقہ ہے اللہ نے شگر کو وسیع اور زرخیز زمینوں سے نوازا ہے۔شگر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ماضی میں یہ علاقہ پورے جی بی کو گندم فراہم کرتا تھا تاہم بدقسمتہ سے غیرمعیار بیج اور روایتی کاشت کاری کی وجہ سے زمینیں تباہ ہوئی اورمحکمہ زراعت شگر میں معیاری بیج فراہم کرکے شگر کاکھویاہوا مقام واپس دلائیں گے۔ کسانوں کو اچھی اور معیاری بیج فراہم کرنے میں محکمہ زراعت کے بھرپور تعاون کرکے پنجاب کے ریٹ پر بیج فراہم کیا ہے۔اس موقع پر شگر کے عوام نے محکمہ زراعت اور ایل ایس او مرکنجہ کا شکریہ ادا کیا گیا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا