اسلام آباد(پریس ریلیز) چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا خاتمہ کرپشن کا ایک باب بند ہوگا۔ اُنہوں نے نئے سیٹ اپ سے قبل گلگت بلتستان کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کونسل کا خاتمہ بہتر مستقبل کیلئے ہوگا تو سراہا جائے اور اس کے نتیجے میں اسمبلی یا وفاق سے کوئی ٹیکسز کے لگانے کی کوشش کی گئی تو شدید رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا۔گلگت بلتستان کو نئے سیٹ اپ کی خبریں خوش آئیند ہیں مگر گلگت بلتستان کے بہتر مستقبل کو گلگت بلتستان کے عوام بہتر سمجھتے ہیں لہٰذا کسی بھی سیٹ اپ دینے سے قبل گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کوئی مستقل اور با اختیار سیٹ اپ کا فیصلہ کیا جائے۔ اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان بھی مذکورہ مسئلے پر تمام جماعتوں کو ٹیبل پر بٹھانے کی کوشش کرے گی۔
جی بی کونسل کی خاتمے پر عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی خاموشی توڑ دی، اہم بیان جاری۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا