اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی مرکزی قیادت نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی پریس کیا۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ، انفارمیشن سکرٹیری گلگت بلتستان سعدیہ دانش، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اسماعیل، نائب صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان بشیر احمد سمیت نگر سے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے شرکت ہے، مرکزی قائدین نے کانفرنس کے ذریعے حفیظ الرحمن کی حکومت پر کرپشن اور بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے وہیں سی پیک جیسے اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کو پاکستان کے چاروں صوبوں کے برابر حقوق نہ ملنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، اُنہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کے بجائے کشمیری لابی کی حمایت کرتے ہیں، اُنہوں نے آنے والے الیکشن میں وفاق کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اور گلگت بلتستان کونسل ختم کرنے کے بعد متبادل کے طور پر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے اور ایسا ممکن نہ ہونے کی صورت میں آذاد کشمیر طرز پر سیٹ اپ کے ساتھ قانون باشندہ ریاست سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف وزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔ پریس کانفرنس میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت گلگت بلتستان میں ہیلتھ،ایجوکیشن، اور سیاحت کی ترقی کے ساتھ شاہراہ نگر کی تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو سپریم کورٹ تک رسائی کا بھی مطالبہ کردیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا