کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ کے یونین کونسل مہدی آباد اور طولتی میں محکمہ ایل جی آر ڈی کے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصافانہ تقسیم اور افسران کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کے خلاف ادارتی سطح پر انصاف نہ ملنے اور اس سلسلے میں متحرک افراد کو بلاوسطہ دھکمیوں کے بعد غاسنگ تا ہلال آباد یوتھ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مہد ی آباد میں موضع غاسنگ جو چار بڑے محلوں پر مشتمل ہیں اسی طرح موضع منٹھوکھا دو بڑے محلوں پر مشتمل جبکہ منٹھو نالہ ایک بڑا موضوع ہے، لیکن ایل جی آر ڈی میں افسران کی ملی بھگت سے ان علاقوں کو صرف ایک ایک گاوں جبکہ یونین کونسل ٹاون مہدی آباد کے ہر محلے کو الگ الگ موضع بنا کر فنڈز کی تقسیم کی گئی ہے ۔غاسنگ تا ہلال آباد کے یوتھ نے مادھوپور کے مقام پر اپنے حقوق کی حصول کیلئے پرُامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔مظاہرین نے بینزر اور پلے کارڈ اُٹھا کر اپنے حقوق کی حصول کیلئے خوب نعرے بازی کی اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ،کمشنر بلتستان سے اس قسم کے کرپشن اور افسر شاہی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے محکمہ ایل جی آر ڈی کے اعلیٰ عہدے داران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورترقیاتی حوالے سے اس علاقے کے ساتھ گزشتہ دہائیوں سے جاری ظلم ذیادتی کی خاتمے کیلئے غاسنگ تا ہلال آباد یونین کونسل کا مطالبہ کردیا۔ منتظمین احتجاج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج کسی مخصوص علاقے کے خلاف یا ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کیلئے مسائل پیدا کرنا بلکل نہیں ہے بلکہ عوامی فنڈز میں من منانی اس وقت گلگت بلتستان کے تمام میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے لہذا ہمارا مقصد اپنے جائز مطالبات کی حصول کیلئے حکام بالا تک اپنی آواز پونچانا ہے، اس موقع پر منتظمین احتجاج نے میڈیا کے سامنے اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1- غاسنگ تا ہلال آباد جن کے درمیان معاشرتی رہن سہن اور دیگر تمام معاملات مشترک ہیں لیکن سیاسی طور پر تقسیم ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے ساتھ دہائیوں سے مسلسل ظلم ہورہا ہے لہذا اس علاقے کی اہمیت ،آبادی اور رقبے کی مناسبت سے الگ یونین کونسل کا درجہ دیا جائے۔
2-یونین اور ڈسٹرک سطح کے تمام فنڈز کی تقسیم کو شفاف بنائیں اور ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق باقاعدہ غیر جانبدار سروے کرکے فنڈز تقسیم کو یقینی بنائیں۔
3- ایل جی آر کے فنڈز میں من مانی کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف انکوائری کریں۔
4-بی اینڈ آر نے منٹھوکھا اور غاسنگ کا فنڈز حذف کرکے مہدی آباد منتقل کیا ہے اس گھناونی کام میں ملوث افراد کو کڑی سزا دیں اور اس علاقے کو متبادل پروجیکٹ دیں۔
5-مندرجہ بالا ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مسقتبل قریب میں احتجاج کے دائرے کو بڑھا دیا جائے گا۔
منجاب : یوتھ ایکشن کمیٹی غاسنگ تا ہلال آباد ضلع کھرمنگ بلتستان
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا