گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان کے وزراء میں اسکینڈ لز اور گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں کوکین کے بوتلوں کی برآمدگی جیسے گھناونی اور شرمناک واقعات پر حکومتی سطح پر مسلسل خاموشی کے بعد عوام میں سوشل میڈیا پر حفیظ حکومت کے خلاف غم اور غصہ پایا جاتا ہے۔ آج گلگت بلتستان کے ایک سنئیر صحافی نے وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کے اسکنڈلز کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ انکشاف میں ڈاکٹر اقبال اور ایک لڑکی کے درمیان شرمناک چیٹینگ کی اسکرین شارٹ منظر عام پر آیا ہے، صحافی نے دعوِی کیا ہے کہ اُنکے پاس اُس سے بھی خطرناک قسم کا سکرین شارٹ موجود ہے جو متاثرہ لڑکی نے منظر عام کی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بھی مسلسل جھوٹ بول کر معاملات کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں یا فیک ہونے کی صورت میں سائبر کرائم کے تحت اس قسم کے افواہ پھیلانے کو لگام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا