گلگت ( نامہ نگار ) گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمینٹ کے چیف آیگزیکٹیو آفیسر کی پوسٹ پر وزاعلیٰ کے قریبی دست راست اور مسلم لیگ نواز جیبی کے پولیٹیکل آیڈوائزر شمس میر کو تعینات کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اور اخبارات میں اس تعیناتی کا انٹرویو سے قبل ہی انکشاف کردیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق قومی اخبارات میں اس پوسٹ کو مشتہر کرنا ضروری تھا۔ جبکہ حکومت نے اپنے من پسند چند مقامی اخبارات میں اشتہار دے کر اس عمل کو ہی متنازعہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ اس اہم پوسٹ کے لئے صرف دو لوگوں کو ہی شارٹ لسٹ کر دیا گیا تھا۔ اب اس اہم محکمے میں مسلم نواز کے کارکنان کو مزید اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا ٹاسک شمس میر کو ہی سپرد کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ قومی ادارے میں پارٹی کے رہنما کی تعینات پر مسلم لیگ کے لوگ مٹھایاں تقسیم کر رہے ہیں اور اُنہیں پھولوں کا ہار پہنایا جارہا ہے۔ عوامی اور سیاسی حلقوں کا چیف سکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا