کھرمنگ( مظاہر حسین) ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے منتخب گوہری میدان سے ملحق ہلال آباد پل کے عقب میں میدان میں میرواعظ آغا سید علی الموسوی کے گیراج میں اچانک آگ بڑک اُٹھی۔ آگ سے شعلے دیکھ کر اہلیان گوہری اور ہلال آباد بھاگ کر موقع پر پونچے اور دریا سندھ سے پانی لانے کیلئے عوامی زنجیر بنا آگ پر مشکل سے قابو پانے میں کامیاب ہوئے مگر کار سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔ موقع پر موجود کچھ افراد نے ریسکو کو فون کیا تو کہا گیا کہ ضلع کھرمنگ میں ریکسو 1122 کی کوئی شاخ نہیں لہذا ہمیں سکردو سے کھرمنگ پونچنے کیلئے وقت اور اپرول چاہئے، اسی طرح فائربیرگیڈ کو فون کیا تو کوئی جواب موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے ضلع کھرمنگ کی اعلان سے لیکر آج تک یہاں نہ ہی ایمرجنسی ایمبولنس کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی یہاں فائربیرگیڈ اور ریسکو 1122 کے دفاتر قائم کئے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ضلع کھرمنگ کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا