اسلام آباد(بیورو روپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی خبروں کے بعد اسلام میں آباد کے ہوٹلوں میں رونقیں بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے ناراض ممبران قانون ساز اسمبلی کیلئے مسلسل عشائیوں کا سلسلہ جاری ہیں مگر معاملہ ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ میڑٹ ہوٹل میں ممبران قانون ساز اسمبلی سے عہد وفا کے حلف نامے پر دستخطی مہم میں جانباز نے بغاوت کرکے حفیظ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میرٹ ہوٹل میں اراکین کیلئے دی جانے والے عشائے کا اصل مقصد حفیظ الرحمن نے ممبران سے عہد وفا کا حلف لینا تھا جس پر دستخط کرانے میں اُنہیں کامیابی تو ملی لیکن دیامر سے وزیر اعلی کیلئے مضبوط ترین امیدوار حاجی جانباز خان نے دستخط کرنے سے بھی انکار کرکے حفیظ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد نے دستخط کئے ہیں وہ بھی وقت آنے پر حفیظ الرحمن کے خلاف ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔ یوں پاکستان پیپلزپارٹی کی خواہش اور دیامر کے عوام میں بڑھتی ہوئی سیاسی محرومیت کو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حاجی جانباز خان مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا