اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگر ا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 98پیسے فی لیٹر،ڈیزل میں 10روپے25 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 11روپے72 پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی ہے۔ وزارت پیٹرولیم سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں اوگرا کی قیمتوں سےبھی کہیں ذیادتی اضافی قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوتی ہے یوں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے شہروں نے کہیں ذیادہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا