چلاس (عمرفاروق فاروقی)ایس پی دیامر محمد اجمل نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر ناراں پر رضاکاروں کی خدمات قابل تحسین ہے ۔رضاکاروں نے سخت جدو جہد اور محنت سے دن رات شاہراہ پر خدمات سر انجام دے کر علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا ہے چلاس میں تھک قومی رضاکار فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی محمد اجمل نے مزید کہا کہ رضاکار فورس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضکار فورس کو وقت فوقتا خصوصی وظیفہ دیتے رہیں گے ۔انہوں مزید کہا کہ رضاکاروں کو دوران ڈیوٹی پیش آنے والے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کو شاہراہ بابوسر پر جگہ جگہ ٹینٹ بھی لگا کر دیں گے اور مناسب وردی کی فراہمی تک ان کو خصوصی کارڈ بھی ایشو کریں گے تاکہ ان کی پہچان ہوسکے۔ ایس پی دیامر نے رضاکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بابوسر روڈ پر آنے والے تمام مسافروں اورسیاحوں کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے ہر جوان اپنی بیٹ پرہمہ وقت الرٹ رہے تاکہ کو ئی نا خوشگوار واقع پیش نہ ہواورعلاقے میں سیاحوں کو پر امن سیاحتی ماحول ملے اور لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی میسر ہوسکیں اور علاقہ مزید ترقی ترقی کرے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا