ڈیووس /واشنگٹن (آئی این پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 15 سال سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خرابی کی طرف جارہے ہیں، امریکا پاکستان کو کوئی معاشی امداد نہیں دے رہا ۔ ممتاز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 15 سال سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خرابی کی طرف جارہے ہیں، امریکا پاکستان کو کوئی معاشی امداد نہیں دے رہا، جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے دی جانے والی امداد بھی بالکل معمولی تھی، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری صلاحیت کا اعتراف نہیں کیا گیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کو امریکا کی پالیسی نہیں سمجھتے، آفیشل پالیسی کا تعلق ٹوئٹ سے نہیں بلکہ اجلاس یا دستاویزسے ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے، ہمارے 2 لاکھ سے زائد جوان مغربی سرحد پردہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں، ہم نے مشترکہ دشمن کوشکست دی، جسے پوری دنیا شکست نہ دے سکی، پچھلے سال افغانستان سے پاکستان میں 29 دہشت گرد داخل ہوئے، جنہوں نے پاکستان میں کارروائیاں کیں، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر بھی حملہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 6500 جوانوں نے جان قربان کی اورافغانستان کے زمینی حقائق ٹرمپ کی پالیسی سے متضاد اور بالکل مختلف ہیں
وزیر اعظم پاکستان کا امریکی امداد کے حوالے سے دبنگ بیان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا