اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) عدم اعتماد تحریک کی صورت میں وزیر اعلی کیلئے دیامر سے مضبوط امیداور حاجی جانباز خان نے حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی خواہش پر اُن سے ملاقات کرکے ملاقات کی تصاویر سے ذیادہ سے ذیادہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ اہم ذرائع کے مطابق عدم اعتماد تحریک کی خبروں کے بعد حاجی جانباز خان کی مسلسل خاموشی نے وزیر اعلی کو پریشان کیا ہوا تھا کیونکہ عدم اعتماد کی صورت میں تمام پارٹیوں کی جانب سے اس مرتبہ وزیر اعلی کا عہدہ دیامر کے حصے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اس حوالے سے ابھی بھی حکومتی اور اپوزیشن ممبران کے درمیان خفیہ بات چیت جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی اپنے خلاف عدم اعتماد کی بازگشت کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پچھلے کئی دنوں نے حاجی جانباز کے ساتھ خصوصی ملاقات کیلئے بے چین تھے مگر اُنہوں نے کئی بار بہانے بنا کر ملاقات سے کتراتے رہے جسکی وجہ یہ بتایا جاتا ہے کہ خود حاجی جانبار چاہتے ہیں کہ دیامر ریجن کے عوام میں سیاسی مایوسی کو کم کرنے کیلئے خود وزیر اعلی کے منصب پر جاکر عوام کے درمیان مسلم لیگ نون کے حوالے سے جو بدگمانیاں پیدا ہوئی ہے اُسے کم کریں۔ مگر وزیر اعلی کے مشیروں کی مسلسل کوشش کے بعد اُنہوں نے بلاخر وزیر اعلی سے جزوی ملاقات کا فیصلہ کیا لیکن عدم اعتماد کی صورت میں وہ بھی حفیظ الرحمن کے خلاف ووٹ دیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا