سکردو (پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سکیرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کرپشن اور لا قانونیت کا گڑھ بن چکا ہے۔ حکومت کے میرٹ کے سارے دعوے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ پرانی ویٹنگ لسٹ کو استعمال کرتے ہوئے منظور نظر افراد کو ٹیچر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ تقی اخونزادہ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 2 سال پرانی ویٹنگ لسٹ پر عمل درآمد کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں چور دروازے سے بھرتیاں جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بلتستان کے چاروں اضلاع میں منظور نظر افراد کو نواز رہی ہے۔ جس کے لئے 2 سال پرانی ویٹنگ لسٹ کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ تقی اخونزادہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں سر عام ٹیچر کی اسامیاں بکتی تھیں۔ بد قسمتی سے حفیظ حکومت بھی قوم کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ غیر قانونی اور زائد المیعاد ویٹنگ لسٹ کا سہارا لیتے ہوئے استاد کے منصب پر نا اہل لوگوں کو کھپانا میرٹ کے نام پر میرٹ کا قتل عام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اضلاع میں اساتذہ کی خالی نشستوں کو مشتہر کیا جائے۔ ٹیسٹ، انٹرویو کے ذریعے شفاف طریقے سے ٹیچرز تعینات کئے جائیں۔
پیپلز پارٹی کی طرح ن لیگ حکومت بھی نا اہل افراد کو ٹیچر بھرتی کر رہی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا