چلاس(شہاب الدین غوری)محکمہ جنگلات چلاس ڈویژن میں چند آسامیوں پر پانچ سالہ عارضی ملازمت کے حصول کیلئے پانچ سو سے زائد پڑھے لکھے بیروزگاروں کا ٹیسٹ میں حصہ لینے سے دیامر میں بیروزگاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے زرائع پیدا کریں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے استعمال میں لا سکیں بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح سے معاشرے میں جو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اس کے لئے بروقت اقدامات کرنا ناگزیر ہیں ۔سرکاری محکموں کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر اور ایسے کاروباری زرائع پیدا کئے جا سکتے ہیں کہ جہاں پر پڑھے لکھے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور اپنے اپنے گھروں کی باعزت طور پر کفالت کی زمہ داری بھی اٹھا سکتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا