لاہور(تحسین علی رانا) بلتستان سے تعلق رکھنے والے دلاور عباس کو لاہور میں شہید کئے جانے کے بعد۔اور پنجاب یونیورسٹی میں فسادات کے بعد گلگت بلتستان کے طلباء کو پنجاب پولیس نے ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت سارے طلباء کو پختون سمجھ کر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اور ان پر مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ جی۔بی کی صوبائی حکومت پنجاب پولیس کی طلباء کے خلاف ایکشن پر بلکل خاموش ہے۔ پنجاب میں زیر تعلیم طلباء نے پنجاب پولیس کے جی۔بی کے طلباء کیساتھ روا رکھے جانے والے روئے کو تعصبانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات طلباء کو یہ سوچنے پر مجبور کررہے ہیں کہ حکومتی سطح پر لسانی نفرت کو ترویج دی جارہی ہے۔ طلباء نے جی۔بی کی صوبائی حکومت سے آپیل کی کہ وہ پنجاب میں جی۔بی کے طلباء کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا