کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان میں 801این جی اوزغیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی قومی ایکشن پلان کے تحت تمام غیرسرکاری تنظیموں کے لیے رجسٹریشن کی تجدید ضروری قراردی گئی ہے اس سلسلے میں تمام مقامی و قومی اخبارات میں وقتا فوقتا اشتہارات بھی شائع کئے گئے تاکہ یہ تنظیمیں بروقت اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرواسکیں 1204رجسٹرڈ این جی اوز میں سے403 اپنی رجسٹریشنکی تجدید کرواچکی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 801 تنظیموں کی جانب سے تجدید نہ کروانے پر ان غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی 183 نئی تنظمیوں نے اندراج کروایا ہے جس سے غیرسرکاری رجسٹرڈ تنظیموں کی کل تعداد پانچ سو چھیاسی 586 ہوگئی ہے تمام غیرسرکاری تنظیمیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے اب ان کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی جاسکتی یہ تنظیمیں ایناز سرنو سابقہ یا نئے ناموں کے ساتھ اپنی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن آئین برائے رجسٹریشن رضا کار ادارہ ہائے سماجی بہبود مجریہ آرڈیننس 1961 ایکٹ کے تحت کرواسکتے ہیں قومی ایکشن پلان کے تحت تمام غیرسرکاری تنظیموں کے لیے رجسٹریشن کی تجدید ضروری قراردی گئی ہے اس سلسلے میں تمام مقامی و قومی اخبارات میں وقتا فوقتا اشتہارات بھی شائع کئے گئے۔
بلوچستان میں کئی سو این جی اوز اور غیرسرکاری تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا