گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی دھوم کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے روایتی انداز میں دھواں دار انٹری ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پرعدم اعتماد کی تحریک چلی تو محرک اور تحریک دونوں کاپوسٹ مارٹم کرینگے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے ممبران بلکل متحد ہیں اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تو اپوزیشن کے ممبران کو بھی ملا کر اسے اعتماد کے ووٹ میں بدل دینگے۔ اُنہوں نے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاوید حسین اور پیپلزپارٹی ”پدی ”کی حیثیت رکھتے ہیں ” کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ کیا۔اُنہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ اورسازشی ٹولے کو عوام نے بلیک لسٹ کیا ہے اور مسلم لیگ ن آئینی حقوق دینے اور خطے کی تعمیر وترقی کے نظرئے پر عمل پیرا ہے۔
عدم اعتماد تحریک کی خبروں کے بعد ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان کی دھواں دار انٹری۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا