چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا شوشہ چھوڑنے والے اخبارات کی حد تک زندہ رہنے کی کوشش میں ہے عوام کے مسائل حل ہوتے دیکھ کر سیاسی مخالفین کو ذہنی دھچکا لگا ہے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کے وژن کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے عام آدمی کے مسائل حل ہو رہے ہیں ٹیکس ایشو کا خوش اسلوبی سے حل نکالا آئینی حثیت کے مطالبے پر عملدرآمد کی حد تک پہنچایا شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔
دیامر سے مسلم لیگ نون کے اہم رہنما نے وزیر اعلی کی حمایت میں خاموشی توڑ دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا