پارلیمانی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے درمیان اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس۔

0 0

اسلام آباد(پ،ر ) پارلیمانی کمیٹی گلگت بلتستان اسمبلی اور عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے مابین اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کی ،اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ممبران وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ ،عمران ندیم ،کاچو امتیاز ،آغا محمد علی شاہ ،ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے مولانا سلطان رئیس،فدا حسین ۔،محمد فاروق اور مسعود الرحمن نے شرکت کی ،ملک ابرار کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ٹیکس ایشو کے حوالے جو سفارشات مرتب کی تھیں ان سفارشات کو اجلاس میں موضوع بحث بنایا گیا ،جس پر دونوں جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ایکشن کمیٹی نے اس حوالے اپنی تجاویز بھی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیں اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مشاورت کا یہ عمل مزید جاری رہے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website