اسلام آباد( آر این این) اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں کرائے گئے ایک خصوصی آڈٹ کے دوران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز میں بارہ ارب سے زیادہ کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی نے 7.5ارب ، سوہاں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2.56ارب، جموں کشمیر سوسائٹی میں 1.7ارب ، سینیٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 32کروڑ ، او جی ڈی ایل میں 670ملین اور گارڈن کوآپریٹو سوسائٹی میں 20ملین کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ یہکو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹز انیس سو پچیس کے ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نہ صرف ان کے سالانہ آڈٹ کی ذمہ دار ہے بلکہ ان سوسائیٹیز کی انتظامی امور کی کمیٹیوں کے انتخابات بھی کراتی ہیں۔ واضح رہے کہ دو سال قبل نیب نے ایک سابق اسلام آباد سرکل رجسٹرار ملک دین کو قبرستان اور سکول کے لیے مختص پلاٹس کو پرائیویٹ پارٹیز کو الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا