راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی ۔ 3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ سزا پانے والے دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں اور تعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا