اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے، دونوں ایوان کے رکن ہیں، لیکن پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ اور جمہوریت کی علامت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے لاہور مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔
قومی اسمبلی سے عمران خان،شیخ رشید کیلئے برُی خبر، قرارداد منظور۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا