سکردو(پ ر) گلگت بلتستان کونسل کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین وپاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ترجمان اشرف صدا نے کہا کہ دلاور عباس کے قاتلوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔15 جنوری سے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب , ہوم سیکریٹری پنجاب ,دلاور عباس کے کزن محمد نذیر اور لاہور میں زیر تعلیم مختلف سٹوڈنٹس کونسلز کے قائدین کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سخت ترین چھاپے مارے جا رہے ھیں ۔ مفرور مجرموں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی آڑ لینے کی کوشش کیں تھیں ۔جسے ناکام بنانے کی حکمت عملی بنائی جا چکی ہے ۔ مجرموں کے لواحقین اسوقت تھانے میں ہیں ۔اور سب کچھ وزیر اعلی پنجاب جناب شہبازشریف کے حکم پر ہو رھا ھے انہوں نے AIG آپریشن پنجاب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ھوے ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دئیے ہیں ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان بھی اس مسلئے کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک دلاور عباس کو غریق رحمت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا