سکردو (بیورو روپورٹ) لاہور میں اوباش لڑکوں کی تشدد کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق بلتستان سے تعلق رکھنے والے دلاور عباس کو انصاف دلانے اور قتل کی مذمت کیلئے آج سول سوسائٹی سکردو نے یادگار شہداء سکردو میں ایک زبردست پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، مقررین نے نوجوان طالب علم کی قتل کو ریاستی دہشگردی اور پنجاب حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا، مظاہرین نے اس موقع حکومت پنجاب کے خلاف پلے کارڈ اُٹھا کر خوب نعرے بازی کی اور دلاور قتل کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کسی کو اس کے گھناونی حرکت کرنے کی جرآت نہ ہو۔ مقررین نے وزیر اعلیِ گلگت بلتستان کا اس حوالے مکمل خاموشی پر بھی سوال اُٹھایا اُنکا کہنا تھا پنجاب اور گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت ہے بلکہ گلگت بلتستان میں دراصل پنجاب کی حکومت ہے لیکن غریب والدین کے اکلوتے بیٹے کا انصاف دلانے کیلئے فیس بُک بنایات سے کام چلایا جارہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا