راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کرلوگوں کوکالز کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نام پر اس قسم کی کالزبھی جعلی ہیں، کسی کوبھی ذاتی، اہم معلومات ہرگزفراہم نہ کی جائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں مردم شماری کے حوالے سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی اس لیے لوگ نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔ آئی ایس پی آر نے عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ افراد فوج کے نمائندے بن کرجعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں اور مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔یہ افراد لوگوں سے شناختی کارڈ نمبرز ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افواج مردم شماری کے حوالے سے ایسی کوئی مہم نہیں چلارہی، اس لیے عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ فوری یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔
جعل سازوں سے ہوشیار ، آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا