لاہور(پ،ر) گانچھے بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم جعفرعلی کو لاہور کے اوباش لڑکوں نے مار مار کر لہولہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 20 افراد پر مشتمل لڑکے جنکے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ کرکٹ کلب چلاتے ہیں ہیں اور ان تمام افراد نے ڈونگی گرونڈ تلہ میں فٹ میچ کھیلتے نوجوان جعفر علی پر اچانک حملہ کرکے اُسے نیم مردوہ کردیا اور انتہائی تشوشناک حالت میں ہسپتال پونچایا جہاں وہ اس وقت موت اور زندگی کے کشمکش میں ہیں۔ اوباش لڑکوں کے خلاف جعفرعلی کے ملکان کی مدعیت پر تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاہور میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو لاہور میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں پہلے جی ایم سکندر صاحب کی وجہ سے لاہور میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے لڑکوں کو ایک طرح سے سکیورٹی حاصل تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔ طلباء نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سے بات کرکے لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء اور ورکر لاہور کے اوباشوں سے سیکورٹی فراہم کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا