گلگت (پ،ر) ڈپٹی کمشنر گلگت کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوھدری نے تحصیلدار ہیڈکوارٹر حسین شاہ کے نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار ہیڈکوارٹر نے اتوار کے روز گیس ڈیلر ایسوسی ایشن گلگت کے عہداران کے ساتھ کنٹرول روم میں ایک میٹنگ کی جس میں گیس ڈیلر ایسوسی ایشن گلگت کے عہداران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق کے حکم کے احکامات کے مطابق ناقص سلنڈر غیر معیاری دھواں دھار گیس کم پریشر کے گیس غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور انسانی جانوں کے تحفظ یقینی بنایا جاسکے اس حوالے سے مجسٹریٹ چراغ الدین کے نگرانی میں میونسپل پولیس فورس کی ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے غیر رجسٹرڈ گیس کمپنیوں ناقص سلنڈر غیر معیاری دھواں دھار گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی پیر کے روز سے شروع کئے جائنگے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا