کھرمنگ(نامہ نگار ) گزشتہ دنوں ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے مسلے پر کمشنر بلتستان ریجن کے ساتھ ضلع کھرمنگ کے عمائدین کی طویل نشت کے بعد ایک مرتبہ پھر ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے گوہری سے ملحق میدان کو ہی فیورٹ قرار دیا ہے۔ کمشنر بلتستان کی جانب سے عمائدین ضلع کے ساتھ طویل ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر کا مسلہ اب کسی بھی صورت میں حل ہوجانا چاہئے اس سلسلے میں میدان پر قابض اہلیان گوہری کیلئے 128کنال زمین اُنکے نام الاٹ کرکے باقی ماندہ زمینوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے صرف کرنے کا فائنل فیصلہ ہوگیا ہے۔ عمائدین گوہری کی جانب اس سلسلے میں احتجاج کرنے پر کمشنر کی جانب سے کہنا گیا ہے کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ زمین خالصہ سرکار ہے لیکن اس زمین کے اصل مالک کون ہے گوہری والوں کو عدالت سے ثابت کرنا ہو گا کیونکہ اس وقت یہ میدان دو فریقین مادھوپور اور گوہری کے درمیان متنازعہ ہے اور ایک فریق نے پہلے ہی مفت دینے کا اعلان کیا ہوا ہے لہذا صرف ایک فریق جس کی ملکیت عدالت سے ثابت بھی نہیں اُنکا نہیں مانا جائے گا بلکہ اس حوالے سے جو بھی قانونی اور عدالتی فیصلہ ہوگا اس پر من عن عمل درآمد کیا جائے گا۔ دوسری طرف میونسپل ایریا کا مسلہ بھی پورے کھرمنگ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہلیان گوہری نے اس سلسلے میں مشاورت بھی شروع کی تھی لیکن دو میٹینگوں کے بعد اُنہوں نے مزید اس حوالے سے علاقے کے عوام سے مشاورت کرنا بھی ترک کیا ہے۔ اس معاملے میں ضلع کھرمنگ کے مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک گوہری والے اہلیان مادھوپور کے ساتھ ملکر کوئی لائحہ عمل طے نہیں کرتے معاوضے کا مسلہ حل نہیں ہوسکتا لہذا بہتر ہے کہ اہلیان گوہری ہٹ دھڑمی کے بجائے اہل علاقہ کے ساتھ باہمی مشاورت سے روئے میں لچک دکھائیں ورنہ اہلیان گوہری کو سرکار کی طرف سے جو وعدے کئے ہیں اُن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔
ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کا مسلہ فائنل راونڈ میں داخل۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا