گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار سوریج سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس پر541ملین روپے لاگت آئے گی اوریہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ دو سال میں مکمل ہوگا۔س۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آج کادن گلگت شہر کیلئے اہم دن ہے جب ہم چھوٹے تھے تو یہ خیال کیا جارہاتھا کہ گلگت میں سیوریج کا نظام ہوناچاہیے مگر ماضی کی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی اور چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر کام ہوا جوایک سال بعد نظربھی نہیں آتے تھے۔اس کا مقصد صرف اپنے حلقوں کے عوام کو خوش کرناتھا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں گلگت بلتستان میں نہ کوئی میگا انفراسٹرکچر ڈائزئن ہوااور نہ ہی کسی بڑے منصوبے پر عملدرآمد ہوا ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا