لاہور( مانٹرینگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی میں وزیر اعلی اور وزیر قانون دونوں کو استعفیٰ دینے کیلئے سات جنوری کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہوگئے لیکن کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اب ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہو گا، ایکشن کمیٹی احتجاج کے مختلف امور کا جائزہ لے گی، قمر الزمان کائرہ، عبد العلیم خان، کامل علی آغا اور شیخ رشید کمیٹی میں شامل ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کی حکومتی استعفوں کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود ،صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹس لیا گیا نہ ہی کوئی استعفیٰ آیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اہم رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا،عوامی تحریک کےاتحادیوں سےمشاورت کیلئے ٹیلیفونک رابطے بھی شروع ہوگئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا