شگر(عابدشگری) پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیانہ ہاوس شگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ضلعی صدر کاچو حیدر علی خا ن اماچہ نے کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد عسکری اور دیگر زمہ داران موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاچو حیدر علی خان اماچہ نے کہا کہ گلگت بلتستان بھٹو کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں اور ہم ان کے احسانات کو بدلہ صرف ایک ووٹ کے ذریعے ہی دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک عالمی لیڈر تھا اور پاکستان کوایشن ٹائیگر بنا نا چاہتے تھے اس لئے پاکستان دشمن قوتوں نے انہیں ہم سے چھین لیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت غدار وطن نہیں ہوسکتا لیکن وقت کے آمروں نے انہیں سولی چڑھا کر پاکستان کی تعمیر وترقی روک لی اور پاکستان دشمن ٹولے کو ہم پر مسلط کیا جس کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر و فلسفے کے تحت شہید بھٹو کے کارکنان آج بھی ان کے دیئے گئے منشور پر عمل پیرا ہیں انشا اللہ ہم اپنے شہید قائدین اور شہید کارکنان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی لیڈر تھے جنہوں نے زندگی بھر عوام کے حق کی جنگ لڑی اور جمہوریت کے لئے جہدوجہد کی بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کو حصہ بن چکی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔۔
پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیانہ ہاوس شگر میں ایک تقریب کا انعقاد
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا