گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان میں بہتر نظام حکومت نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن ایک فیشن بن چُکی ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے گلگت بلتستان میں کرپشن کی خاتمے کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کافی مطمئن نظر آتا ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہم افیسرز کا گھیرا تنگ کرنے کے بعد احتساب بیورو کی جانب سےمحکمہ تعمیرات عامہ کے اہم شخصیات کا گھیرا تنگ کرنے کی خبروں میں محکمہ تعمیرات عامہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب گلگت بلتستان کا محکمہ جنگلات کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے سات اعلیٰ آفیسران کے خلاف کارروائی آخری مراحل میں داخل ہیں اس ضمن میں باقاعدہ ارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ پولیس میں کرپشن کے حوالے سے وزارت داخلہ نے رپورٹ مانگا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے میں سابق اور موجودہ کالی بھیڑوں کے حوالے سے بھی نیب کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا