استور(بیورو رپورٹ)ضلع استور میں شہید زولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں خواتین وینگ گلگت بلتستان کی سنیر رہنما ساجدہ صداقت کے گھرمیں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں صوبائی صدر پاکستان پیلز پارٹی محمد نصیر خان، قایم مقام صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور مظفر علی خان ریلے صوبائی امیدور عرفان علی،، محمد موسئی، محمد علی، شمس الدین، رفیع اللہ آفریدی،اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کیا اس موقعے پر ساجدہ صداقت نے شہید زولفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک کاٹا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ صداقت نے کہا کہ شہید زولفقار علی ایک ایسی سوچ کا نام ہے جو کبھی کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے شہید زولفقار علی نے جمہوریت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا بھٹو نے غریب اور مظلوم عوام کی ہمیشہ سے آوز بن کر ان کے حقوق کے لیے میدان میں آئے تھے جس کی واجہ سے ظالم سامرج نے انھیں عدلتی قتل کرویا میں آج کے دن شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ تقریب سے صوبائی امیدور عرفان علی، شمس الدین، محمد موسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا دسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے مرکزی دفتر میں بھی پارٹی کارکنوں کی جانب سے شہید زولفقار علی بھٹو کی یوم پیدایش کے موقعے پر باقاعدہ کیک کاٹ کر ایک دوسروں کو مبارک باد پیش کی گئی اس موقعے پر ڈویژنل صدر پی پی محمد نصیر خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیلز پارٹی غریبوں اور مظلوموں کی پارٹی ہے شہید زولفقار علی ہر غیریب مظلوم کے دل م یں بسا ہے کوئی ان کو ہمارے دلوں سے نہیں نکل سکتا ہے،تقریب سے قائم مقام صدر مظفر علی خان ریلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں شہید زولفقار علی کی سالگیر پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس بات کا فسوس بھی کرتا ہوں غریبوں اور مظلوموں کی آوزہ کو ختم کرنے کی سوچ میں ظلموں نے انھیں شہید کردیا مگر ان کے بعد ان کی بیٹی نے ان کے مشن کو آگے چلایا ان کی بیٹی کی شہادت کے بعد آج سامنے ایک نوجون قائد بلاول بھٹو کی شکل میں ہے انشاللہ بھٹو کے مشن کو آخری دم تک ایک ایک کارکن لے کر چلے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا