شگر(عابدشگری)یونین کونسل باشہ خواتین کی صحت کی مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈی ایچ او شگر نے سیسکو ڈسپنسری اور این سی ایچ سنٹر میں ایک ایل ایچ وی،مڈوائف اور دائی تعینات کردیا۔ان کی تعیناتی کے بعد باشہ کے خواتین کی زچگی کی مسائل اور پریشانی ختم ہوجائے گا۔ اور سخت سردی میں دیگر شہروں میں علاج کیلئے جانے کی نوبت سے نجات مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ارندو میں زچگی کے دوران پیچیدگی کا سامنا ہونے کے بعد خاتون کو سکردومنتقل کرنے کی ایشو پر ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے خصوصی ایکشن لیتے ہوئے سیسکو کے این سی ایچ سنٹر کو مکمل بحال کرنے فیصلہ کرلیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سنٹر میں ایک LHVسمیت ایک مڈوائف اور دائی کو تعینات کردیا ہے جنہیں فوری طور ڈیوٹی حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔جبکہ سنٹر کیلئے ادوایات کی بڑی کھیپ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔ان عملوں کی تعیناتی کے بعد باشہ عوام کی درینہ مطالبہ حل ہوجائے گا جبکہ خواتین کو خصوصی زجگی کے دوران ہونے والی مسائل اور پریشانی سے نجات مل جائے گا۔ڈی ایچ او شگر نے سیسیکو میں تعینات ہونے والے عملوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ہی سٹیشن حاضر ہوکر ڈیوٹی انجام دیں۔کسی قسم کی ایمرجنسی میں ڈی ایچ او آفس شگر ہر قسم کی تعاؤن کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا