گلگت (جہانگیر حسین تیموری) گلگت کے نواحی گاوں جلال آباد گلگت حلقہ نمبر 3 میں دنیور کے بعد بڑی آبادی پر مشتمل قصبہ ہے۔ لیکن یہاں کے عوام آج بھی پینے کی صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ علاقے کے عوام وہی گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جو کہ مال مویشیوں کو پلایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں، پیٹ کی بیماریاں اور معدے کی بیماریاں یہاں عام ہوتی جاررہی ہے حکومت چاہے پی پی پی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ ن کسی بھی جماعت نے اس علاقے کے بنیادی مسلے کی طرف توجہ نہیں دیا ہے۔اہلیان جلال آباد نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے کے نمائندے کی عدم توجہی کے بعد مرکز کی جانب سےیہاں کے عوام کو اس گندے پانی سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کرے۔بصورت دیگر سخت عوامی ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گلگت وادی جلال آباد کے عوام پینے کی صاف پانی سے محروم۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا