سکردو ( نامہ نگار) سب ڈویژن گلگت کے مجسٹریٹ نوید احمد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامئے کے مطابق سب ڈویژن گلگت کے حدود میں موجود تعلیمی اداروں میں انرجی و کولڈ ڈرنکس کی خیر ید، فروخت و استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انسٹیٹیوشن فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن کے تحت کئے جانے والے فیصلے کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح سب ڈویژن گلگت کی حدود میں بھی موجو د تعلیمی اداروں میں انرجی و کولڈ ڈرنکس کی خرید و فروخت اور استعمال پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جسکا اطلاق چودہ اگست سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہو گا۔ لیکن دیگر اضلاع میں اس حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔ بلتستان ڈویژن میں جعلی مشروبات اور غذائی مواد کی بھر مار ، ہول سیلرز اور دوکاندار غیر معیاری اشیاء بلا خوف خطر فروخت کر رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سکردو بازار میں فوڈ انسپکٹرز اشیاء کی معیار کو چیک کرکے جرمانہ لگانے کے بجائے دوکانداروں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دعوتیں لٹاتے نظر آتا ہے۔ کمشنر بلتستان کو چاہئے کہ اس حوالے سے فوری ایکشن لیں اور گلگت کی طرح بلتستان چاروں اضلاع میں بھی عوامی مفاد اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی ، سرکاری تعلیمی اداروں،کوچنگ سنٹروں میں گیس والے اور غیر معیاری گمنام کمپینوں کے مشروبات اور عوامی سطح پرغیر معیاری اور جعلی کمپنیوں کے نام پر بکنے والے تیل، چائے ،گھی صابن ،شیپو ، بسکٹ ، دودھ پاوڈراور دیگر اشیاء کی فروخت پرمکمل پرپابندی اور جرمانہ عائد کر یں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا