شگر( نامہ نگار)ضلع شگر میں 2017منشیا ت فروشوں کے لئے بھاری سال ثابت ہوا ۔سابق ایس پی شگرسید الیاس کی سربراہی میں شگر پولیس ایک مثالی فورس بن کر ابھرے ۔تفصیلات کے مطابق سن 2017ضلع شگر میں منشیات فروشوں کے لئے بھاری سال ثابت ہوا تاریخ میں پہلی بار منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کے خلا ف 7ایف آئی آر درج کرائے گئے ۔شگر پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2017میں کل 34ایف آئی آر درج ہوے جس میں 7ایف آئی آر منشیات فروشوں کے خلاف کاٹے گئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پورے ضلع میں 34ایف آئی آر پہلی بار کاٹ گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی شگر سید الیاس نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے گھیرا تنگ کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا اور ایس ایچ او محمد زمان کی قیادت میں پولیس نے دن رات محنت کرکے شگر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک سال کے دوران 5سے 6کلو منشیات برآمد کرلئے گئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے پولیس سربراہ اور ایس ایچ او دونوں کی محنت نے شگر پولیس کو ایک مثالی فورس بھی بنایااور کم وسائل اور نفری کے باوجود شگر میں کہیں پر بھی امن امان کا مسئلہ پیدا ہونے نہیں دیا ۔شگر کے عوام کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی اور ایس ایچ او کی روایات کو برقرار رکھنا موجودہ ایس پی اور ایس ایچ او کی زمہ داری ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں زمہ دارا ن ضلع میں امن امان کو برقرار رکھنے اور منشیات فروشوں گرد گھیرا تنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا