گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر) ہر سردیاں آتے ہی گلگت بلتستان کے عوامی نمائندے موسمی پرندوں کی طرح سرد موسم سے گرم موسم کی طرف ہجرت کرجاتے ہیں ۔ اس دوران عوام کو درپیش آنے والے مسائل کی حل کیلئے اخباری بیانا ت اور سوشل میڈیا کے ذریعے گزرا کیاجاتا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکمران چونکہ اسلام منتقل ہوچُکے ہیں لیکن گلگت شہر کی سڑکیں منظم ٹریفک سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے درہم برہم ہوچُکے ہیں۔ ٹریفک اہلکار بھی دن بھر سڑکوں سے غائب نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ گلگت شہر میں مستقل طور پر پارکینگ کا نظام نہ ہونے سے عام آدمی کیلئے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے پیش نظر جامع منصوبہ بندی نہ ہونے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کوتاہی کے سبب بازار میں پیدا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے لہذا گلگت شہر کے بے ہنگام ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا