اسلام آباد( بیورو رپورٹ) چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سطان رئیس نے جی بی تھنکر فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والے میٹینگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اُنکا کہنا تھا کہ سخت سردی کے موسم میں عوامی جذبے نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جس کا پھل ٹیکس ایڈاپٹشن 2012کی منسوخی اور منرل ایکٹ 2016کی خاتمے کی صورت میں عوام کو ملا اور سلسلے میں سفارشات وزیر اعظم ہاوس کو روانہ کردی گئی ہے اور بہت جلد افیشل نوٹفیکشن بھی جاری ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان تھنکرز فورم نے حالیہ تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لہذا میں فورم کے انتظامیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم گلگت بلتستان کو لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عوامی تحریک کو کامیاب بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ حالیہ تحریک میں تمام تر سازشوں کے باوجود عوام میں بطور قوم خاص طور پر گلگت بلتستان کے یوتھ اور علمائے کرام نے یکجہتی کا مظاہر ہ کیا میری دعا ہے محبتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے بلکہ مزید مضبوط ہوجائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کو موجودہ انتظامی سیٹ دی گئی ہے اُس سے نہ عوام خوشہے نہ نمائندے لیکن جب تک عوام میں اس حوالے سے بیداری نہیں آتے ہمیں اس نظام کے تحت رہ کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔لہذا ہم نے کل کے میٹینگ میں تمام قسم کے ان ڈائرکٹ ٹیکسز کے معاملے کو بھی حل کیا ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر قانون ساز اسمبلی کے ذریعے ایک میکنزم تیار کیا جائے گا جس کے تحت گلگت بلتستان میں وصول کرنے والے تمام قسم کے ان ڈائرکٹ ٹیکسز کی واپسی کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا