اسلام ( نیوز آن لائن ) بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر حکومت نے آزادکشمیر کے سابق چیف جسٹس سید منظور حسین گیلانی کی ایل او سی پرمٹ منسوخ کرتے ہوئے مظفرآباد سرینگر بس سروس کے ذریعے جموں کشمیر ایک حصے سے دوسرے حصے میں جانے کی سفری سہولت منسوخ کرتے ہوئے آذاد کشمیر حکومت کو مراسلے کے ذریعے مطلع کردیا۔ حکام کے مطابق اُنہوں نے بس سروس کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اُنکا پرمٹ منسوخ کیا جاتا ہے جو دوبارہ جاری بھی نہیں ہوسکے گا۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے منقسم خاندانوں کو آج بھی سرحد کے اُس پار کرگل لداخ میں اپنے عزیزوں سے ملنے کیلئے یہ سہولت میسر نہیں حالانکہ گلگت بلتستان کی قانونی حیثیت بھی جموں کشمیر کی طرح متنازعہ ہے، یہاں کے منقسم خاندانوں کو آج بھی اپنے خاندانوں سے ملنے کیلئے باقاعدہ ویزہ لیکر 100 کلومیٹر کی مسافت کیلئے کئی ہزار کلومیٹر دہلی کے ذریعے طے کرکے گلگت بلتستان آنا پڑتا ہے۔
سابق چیف جسٹس آذاد کشمیر کا ایل او سی پرمٹ منسوخ ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا