نیویارک(آن لائن) لندن اور جینوا کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کردئیے گئے ۔ نیویارک کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں6 مقامات پر پاکستان مخالف اشتہارات لگائے گئے۔ ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ فری بلوچستان کے بینرز پاکستان اور چین کے قونصلیٹ کے باہر بھی لگائے گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی مذمت اور امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی تاہم یہ مہم بھی ناکام ہوگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا