لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر المعروف مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہورہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہورہی ہے، عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائے ایک سازشی اور مہرے کی ہے، سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں، ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کےلئے اکٹھا کیا جاتا ہے ،لوگوں کو سب سمجھ ہے۔
مریم نواز شریف نے ایک نئی سازش کا انکشاف کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا