اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بینک میں اضافے پر پھرسوال اٹھا یا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دھرنے کا ہمارا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ ہمارا ہدف تھا کہ کم از کم آئندہ کیلئے انتخابات کو شفاف بنایا جاسکے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے سوال اٹھایا کہ قوم کو بتانا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک 68 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ تک کیسے پہنچا۔ انہوںنے الزام لگایا کہ 2013ءکے انتخابات میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے امپائرز کو اپنے ساتھ ملاکر اپنے اپنے علاقوں میں ڈٹ کر دھاندلی کی۔ تحریک انصاف کو دھاندلی کی تحقیقات سے روکنے کیلئے یہ سب اکٹھے ہوگئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا