چلاس(بیورورپورٹ) ٹرانسفارمرز مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ ،بازار ایریا ٹی این ٹی اور پرانا ہسپتال ایریا ٹرانسفارمرز مرمت کے اگلے ہی روز خراب ہونے لگے۔ گزشتہ چند مہینوں میں دونوں ایریاز کے ٹرانسفارمرز دس بار سے زائد مرمت ہوئے مگر اب بھی دونوں ایریاز کے ٹرانسفارمرز خراب ہیں اور مرمت کے نام پر اتار لئے جا چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بازار ایریا اور پرانا ہسپتال ایریا کے مکینوں نے میڈیا کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز کی خرابی سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جس سے بازار ایریا اور پرانا ہسپتال ایریا مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مسلسل بجلی نہ ہونے سے چارجنگ والے روشنی کے آلات اور یو پی ایس وغیرہ بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔ بجلی کی بندش سے بچوں کی پڑھائی سمیت دیگر معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمرز مرمت کی تحقیقات کی جائیں۔اور مرمت کے نام پر قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا سد باب کیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا