شگر(عابدشگری)تحریک انصاف شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ حالیہ ٹیکس کے خلاف مہم میں عوام کی طاقت نے وقت کے نمرودوں کو جھکنے پر مجبور کردیا۔بلتستان کے غیرت مند عوام نے 6دنوں سے سردی کا پرواہ کئے بغیر حکمرانوں کی ناجائز اور مسلط شدہ احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے جائز مطالبات کی حق میں دھرنا ور ہڑتال کرکے ثابت کیا کہ ہم بھوکے رہیں گے لیکن حکمرانوں کی ناجائز نافذ کردہ احکامات کو نہیں مانیں گے ۔اورعیاشیوں کیلئے کسی قسم کی ٹیکس نہیں ہم تیار نہیں۔ ٹیکس لینا ہے تو ہمیں آئینی حقوق دیں ۔انہوں نے حالیہ ٹیکس مخالف احتجاجی مظاہروں ،ہڑتال اور گلگت چلو ریلی میں عوام کی جم غفیر کی شرکت پر عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی عیاشیوں کیلئے غریب عوام کی کھال اتارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن عوام حکمرانوں کی پالیسیوں اور ارادوں سے خوب واقف ہوچکے ہیں۔جس کا مظاہرہ گذشتہ سات دنوں کے دھرنا اور لانگ مارچ کے دوران عوام نے دکھایا۔ہمیں افواج پاکستان پر بھرپور اعتماد ہے جنہوں نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ جس کی وجہ سے لانگ مارچ کو روندو سے ملتوی کرکے واپس کیا گیا۔ لیکن اگر حکمرانوں نے عوام کیساتھ پھر سے غداری کی ہے تو عوام ایک بار پھر پانے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا