شگر (پ ر)پیپلزپارٹی شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا ہے کہ متنازعہ ٹیکس گلگت بلتستان کے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے پیپلزپارٹی اس ظالمانہ ٹیکس کی پہلے بھی مخالف تھے اؤر آج بھی قائدین اس ٹیکس کی بھرپور مذمت کے ساتھ اس کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے انہوں نے کہا کہ لیگی عہدیدار وں کا اپنی نااہلی اور ظالمانہ اقدامات پر پردہ پوشی کرنے کے لئے دوسروں پر کی جانے والی الزام تراشی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کا مصداق ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت میں اخلاقی جرات ہی نہیں کہ وہ وفاق میں خطے کی نمائندگی کرسکے اور عوام کے غیض و غضب سے بچایا جاسکے ۔گلگت بلتستان کے عوام کو مسلم لیگ ن کی جانب سے بھاری اکثریت عطا کرنے کی سزا مل رہی ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کی صوبے میں یہی پہلا اور آخری حکومت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سابقہ ادوآر میں یہاں سے ایف سی آر۔جاگیر داری نظام اور ٹیکسوں جبری مشقت کا خاتمہ کرکے علاقے کو قومی دھارے میں شامل کرنے جیسے اقدامات قابل قدر ہے ۔موجودہ حکومت کو پیپلز پارٹی کا شکرگزار ہونا چاہیے اگر پیپلزپارٹی کوئی سیٹ اپ متعارف نہ کراتی تو آج حفیظ سرکار کو وزیر اعلیٰ کا منصب کہاں نصیب ہوتا انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کے ظالمانہ اقدامات جھوٹے اعلانات کرپشن اقربا پربری اور دھوکہ دہی سب پر عیاں ہوچکے ہیں اور خطے کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ خطے سے کونسی جماعت مخلص ہے اور کون عوام کے خون کے پیاسے ہیں اس کا اندازہ آنے والے انتخابات میں ہوں گے جس کے بعد ن لیگیوں کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا